عمران خان ملکی معیشت کی بہتری کیلئے میثاق معیشت پر دستخط کرنے کو تیار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان ملکی معیشت کی بہتری کیلئے میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر رضامند
عمران خان ملکی معیشت کی بہتری کیلئے میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر رضامند

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے ملکی مفاد میں تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں رولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ میثاق معیشت مہم کے تحت سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق کرنے کیلئے مہم شروع  کردی گئی ہے، جبکہ اسی مہم کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد دو سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کرے گا اور سب کو ملکی معیشت کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میثاق معیشت کے معاہدے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کرے گا۔

چیمبر آف کامرس کے سینئر رہنما سہیل الطاف نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات بہت مفید رہی ہے اور انکا میثاق معیشت پر دستخط کی رضامندی ظاہر کرنا تاجر برداری کیلیے انتہائی خوش آئند ہے۔

سہیل انور نے مزید کہا کہ عمران خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، اس کی ساتھ ساتھ عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے انڈسٹریل زونز کیس اور رنگ روڈ منصوبے کی پیشرفت پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Related Posts