کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ملالہ یوسف زئی مدعو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ملالہ یوسف زئی مدعو
کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ملالہ یوسف زئی مدعو

22ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعراتکو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوا، جس میں شرکت کرنے والے 72 ممالک میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں ملالہ یوسف زئی کو مدعو کیا گیا، اور پاکستان میں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی ڈاکومینٹری بھی چلائی گئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشرے میں شرکت اور اسکولوں تک سب کی رسائی ضروری ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میرے لئے کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں آنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 72 ملکوں کے ایتھلیٹس آئے ہیں، سب کو برمنگھم میں خوش آمدید کہتی ہوں۔

کامن ویلتھ گیمز، افتتاحی تقریب سے ملالہ کا خطاب

واضح رہے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد آج سے کھلاڑی مختلف مقابلوں میں میڈلز کیلئے اپنی جدوجہد شروع کردیں گے۔

جبکہ پاکستان کے کھلاڑی 6 مختلف کھیلوں بیڈمنٹن، باکسنگ، کرکٹ، جمناسٹک، اسکواش اور سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔

Related Posts