نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر گفتگو، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب
نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر گفتگو، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب

لاہور: چوہدری پرویز الٰہی کے بطور وزیر اعلیٰ حلف اٹھانے کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ اعلیٰ کیلئے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے 2 روز قبل شب کے وقت اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ نئے اسپیکر کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاڈلے کو نوازانا تھا اس لیے فل کورٹ نہیں بنا،مریم نواز

قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے باضابطہ قرارداد منظور کر لی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد کی منظوری عمل میں لائی گئی۔

قرارداد پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی۔ اسپیکر کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سبطین خان نے کاغذات جمع کرائے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ واضح رہے کہ نمبر گیم کے اعتبار سے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ہے۔

 

Related Posts