رنویر سنگھ کا بولڈ فوٹو شوٹ کیسا رہا، فوٹوگرافر نے سب بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنویر سنگھ کا بولڈ فوٹو شوٹ کیسا رہا، فوٹوگرافر نے سب بتا دیا
رنویر سنگھ کا بولڈ فوٹو شوٹ کیسا رہا، فوٹوگرافر نے سب بتا دیا

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ حال ہی میں ایک میگزین کے لئے بولڈ فوٹو شوٹ کروانے کے بعد کافی تنازع کا شکار رہے۔

بھارت سمیت کئی ممالک میں رنویر سنگھ پر بے حد تنقید کی جارہی ہے، اداکار کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بات نہیں کی گئی تاہم ان کی تصاویر لینے والے فوٹو گرافر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

اشیش شاہ نامی فوٹو گرافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ جب میری اور رنویر کی ملاقات ہوئی اس وقت ہماری اچھی بات چیت شروع ہوگئی، فوٹو شوٹ کے دوران رنویر نہ تو گھبرائے اور نہ ہی انہوں نے کوئی شرم محسوس کی۔

اشیش نے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت و احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو میں کسی مشہور شخصیت کے شوٹ کے لیے رضامند نہیں ہوتا جب تک ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ آرام دہ محسوس نہ کریں۔

فوٹو گرافر نے دوران انٹرویو کہا اکثر معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے ڈر لگتا ہے، ان کے ارد گرد آپ کو ان کی مرضی کے مطابق ہونا پڑتا ہے لیکن رنویر کے ساتھ ایسا نہیں تھا، وہ انتہائی اچھے اخلاق کے مالک ہیں، شوٹنگ کے دوران ہم نے بہت باتیں کیں، رنویر سنگھ نے مجھے اپنی فلموں کے بارے میں بتایا۔

فوٹو شوٹ کے باعث ملک میں ہونے والے تنازع سے متعلق اشیش کا کہنا تھا کہ یہ سب بہتر ذوق اور اچھی نیت سے کیا گیا تھا لیکن ہمیشہ  لوگوں کا ایک مخصوص طبقہ رہے گا جو اسے پسند نہیں کرے گا،  کیا ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے لوگ یہ ہی نہیں چاہتے؟، کیا ہم سب اسی طرح پیدا نہیں ہوئے؟

واضح رہے کہ معروف اداکار نے کچھ دن قبل ایک میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ممبئی پولیس میں این جی او کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی جس میں ان کے خلاف خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست  کی گئی۔

Related Posts