گال: دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز سے شکست دیدی، جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کے پانچویں اور آخری دن نتیجہ خیز رہا۔
دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکاکی ٹیم نے پاکستان کو 246 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی جبکہ پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 261 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی جیت کے بعد ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق 46 رنز اور کپتان بابر اعظم 26 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ عبداللہ شفیق کی وکٹ پراباتھ جےسوریا نے حاصل کی۔
میزبان سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا کر بیٹنگ ڈیکلیئر کی اور پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کا آخری روز، قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے آج روانہ ہوگی