ایشیا کپ 2022 متحدہ عرب امارات منتقل، باضابطہ اعلان ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ 2022 متحدہ عرب امارات منتقل، باضابطہ اعلان ہوگیا
ایشیا کپ 2022 متحدہ عرب امارات منتقل، باضابطہ اعلان ہوگیا

ابو ظہبی: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2022 باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے سی سی کے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کے اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے ملک میں جاری سنگین معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا تاہم میزبانی سری لنکا کے ہاتھ میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی اور عبداللہ شفیق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ پہ چھاگئے

اے سی سی کے مطابق سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے سری لنکا کے صدر کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیئر مین خالد الزرونی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے یو اے ای کے وینیو کے پر خوش ہیں ،ہمارے پاس اچھا انفرا اسٹرکچر ہے اور ہم ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔

Related Posts