شنگھائی تعاون تنظیم، بلاول بھٹو کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی نامناسب گفتگو حکومت کی شکست کا ثبوت ہے۔بلاول زرداری
عمران خان کی نامناسب گفتگو حکومت کی شکست کا ثبوت ہے۔بلاول زرداری

تاشقند: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے جو ازبکستان میں منعقد ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستانی وفد شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہوگا۔ تاشقند میں ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس میں اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے، وزیر خارجہ 

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے مابین دو طرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور دیگر معاشی امور بھی زیر غور آئیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے۔ہمیں دھمکی دی گئی کہ 19ویں ترمیم منظور کرو، ورنہ 18ویں ترمیم کو اڑا کر رکھ دیں گے۔ 

قومی اسمبلی میں گزشتہ روز اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 19 ویں آئینی ترمیم کو منظور کرنا پیپلز پارٹی کی حکومت کی غلطی تھی، ہم دھمکی میں آگئے اور انیسویں ترمیم منظور کرلی۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ہماری حکومت کو دھمکی دینے والوں کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔ کیا ایک رات کے نیوٹرل ہونے سے 70 سال کے گناہ یا آئین شکنی معاف ہو جائے گی؟

Related Posts