گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو 419رنز، سری لنکا کو 9وکٹیں درکار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو 419رنز، سری لنکا کو 9وکٹیں درکار
گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو 419رنز، سری لنکا کو 9وکٹیں درکار

کولمبو: سری لنکا نے پاکستان کو 508 رنز کا مشکل ہدف دیا اور آج دوسرے ٹیسٹ میں سیریز برابر کرنے کی اُمید پر پاکستان کو 1-89تک محدود کردیا۔

میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 360-8 پر ڈکلیئر کر دی لیکن اُن کا قیمتی وقت ضائع ہوگیا، خراب روشنی کی وجہ سے کھیل بند ہونے سے پہلے آخری سیشن میں صرف چھ اوورز ہی کھیلے جا سکے تھے۔

اوپنر امام الحق 46 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور پاکستان مشکل ہدف سے 419 رنز پیچھے تھا۔

موجودہ میچ جیتنے کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر عائد ہوگی، جو 26رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے پاس ٹیسٹ میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ کامیاب تعاقب کرنے کا ریکارڈ ہے جس نے اینٹیگا میں 2003 کے ٹیسٹ میں 418 رنز کے ہدف کو عبور کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا دورہ بہت مثبت اور خوشگوار رہا، ڈیمئن ہوف

اس سے قبل، ڈی سلوا نے 109 رنز بنائے، جو ان کی نویں ٹیسٹ سنچری ہے، جس سے سری لنکا کو گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

Related Posts