راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی میں ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار شخص کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی اسلحے کے ذریعے فائرنگ پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بلال کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بچیوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ 

ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پولیس  کی جانب سے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہونے کے باوجود اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

Image

دریں اثناء چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور ایمونیشن سمیت 30 بور کا پستول برآمد ہوا۔

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے 4 ملزمان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمد کرنے پر چکری پولیس کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ 

Related Posts