سندھ، بارشوں کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ، بارشوں کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
سندھ، بارشوں کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی

کراچی سمیت سندھ بھر میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقے ملیر، ماڈل کالونی، ائیرپورٹ، شاہراہ فیصل، صدر، کورنگی اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مسلسل بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل گولڈن ٹاؤن میں گھرکا پلستر گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

 دوسری جانب خیرپور میں بھی شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ اس دوران  بجلی کی فراہمی بھی بری طرح متاثر رہی۔

 جہاں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں وہیں مشکلات بھی جنم لے رہی ہیں، بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل میں دشواری کا سامنا رہا اور مقدار بھی کم ہوگئی ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں سبزیوں کی قیمت میں اضا فہ ہوگیا۔

بارشوں سے بدین میں چاول کی پیدوارمتاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، سیلابی ریلے نے گھارو میں تبا ہی مچادی، راجن پور میں ریلوں سے سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Posts