بھارتی قید میں یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، تہاڑ جیل کے اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی قید میں یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، تہاڑ جیل کے اسپتال منتقل
بھارتی قید میں یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، تہاڑ جیل کے اسپتال منتقل

نئی دہلی: حریت رہنما یایسن ملک نے جھوٹے مقدمے میں سزا پر تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث طبیعت خراب ہونے پر انھیں جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 51 سالہ حریت رہنما نے تہاڑ جیل میں 5 روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور طبیعت بگڑنے پر انھیں جیل کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں واقع تہاڑ جیل کے سب سے حساس حصے ایریا میں قید حریت رہنما کو جب ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تو انھوں نے بھوک ہڑتال کردی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ڈاکٹرز کے مطابق یاسین ملک کو انجیکشن اور ڈرپس کے ذریعے توانائی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کا مطالبہ ہے کہ ربیعہ سعید قتل کیس کے مقدمے میں انھیں عدالت میں خود دلائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

خیال رہے کہ مارچ 2019 میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کیے گئے یاسین ملک کو ٹاڈا قانون کے تحت 25 مئی 2022 کو دو جھوٹے مقدمات میں دو بار عمر قید اور 10  لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان دونوں کیسز میں یاسین ملک نے عدالت میں اپنے خلاف الزامات کا دفاع خود کیا تھا اور اب سابق یونین منسٹر اور کشمیری وزیر اعلیٰ مفتی محمد سیعد کی بیٹی ربیعہ سعید 1989 میں قتل کے الزام کا سامنا بھی عدالت میں پیش ہوکر کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts