اسلام آباد: سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت گزشتہ شب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا۔ نئے وزیر اعلیٰ نے صدرِ مملکت سے ملاقات بھی کی۔
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیدی