لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے گورنر ہاؤس پہنچے، اس موقع پر گورنر ہاؤس پنجاب کا انٹری گیٹ مہمانوں کے لیے بندکردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ایوان صدر میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ایوان صدر میں ہوگی، پرویز الٰہی کچھ دیر میں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا گیا ہے اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔
عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔