سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا، شیخ رشید
سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا، شیخ رشید

لاہور: سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق کیس کے فیصلے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاؤس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کردیا گیا، سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فیصلے پر پرویز الہیٰ اور عمران خان کی محنت کوسلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:پرویز الٰہی سے آج رات 11 بجے حلف لیا جائے: سپریم کورٹ کا حکم

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

Related Posts