کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 50.03 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 39894.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.13 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 90 لاکھ 37 ہزار 783 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 7 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ روپے کی گراوٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں:عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا، وفاقی کابینہ نے قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ کردیا