لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی پی 241 بہاولنگر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے 7 اگست 2018 کو کاشف محمود کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جسے واپس لے لیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے لیگی ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
مزید پڑھیں:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست کیوں؟