رنبیر کپور میری پہلی محبت تھے اور اب بھی بے حد پسند ہیں، دیشا پٹانی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنبیر کپور میری پہلی محبت تھے اور اب بھی بے حد پسند ہیں، دیشا پٹانی کا انکشاف
رنبیر کپور میری پہلی محبت تھے اور اب بھی بے حد پسند ہیں، دیشا پٹانی کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رنبیر کپور ان کی پہلی محبت تھے اور وہ انہیں اب بھی بے حد پسند ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا پٹانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا کہ رنبیر کپور میرے پہلے سلیبریٹی کرش تھے، اپنے اسکول کے دنوں میں میں رنبیر کی سب سے بڑی فین ہوا کرتی تھی۔

دیشا پٹانی نے مزید بتایا کہ اسکول سے اسکوٹر پر گھر جاتے وقت راستے میں لگے رنبیر کے پوسٹر دیکھا کرتی تھی، اسی وجہ سے متعدد بار میرا خوفناک ایکسیڈنٹ ہونے سے بھی بچا ہے۔

انٹرویو کے دوران دیشا سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی آپ نے رنبیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا یا انہیں بتایا کہ وہ آپ کا کرش تھے؟

جواب میں اداکارہ نے کہا میں نے رنبیر کو کبھی نہیں بتایا لیکن ارادہ رکھتی ہوں کہ انہیں بتاؤں کہ وہ مجھے کتنا پسند تھے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نےاپنے فلمی کیرئیر کا آغاز  2007 میں فلم ‘سانوریا’ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ جبکہ اپریل میں رنبیر کپور کی شادی اداکارہ عالیہ بھٹ سے ہوئی اور اب سپر اسٹار جوڑی کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ دیشا پٹانی نے 2016 میں بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں مرکزی کردار آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے نبھایا تھا۔

Related Posts