سابقہ اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابقہ اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی
سابقہ اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

بالی وڈ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی وجوہات بتادیں۔

2012 میں بگ باس 6 سے شہرت پانے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی کے حوالے سے بتایا اور انٹرویو کے دوران شوبز، پیسہ اور شہرت چھوڑنے کی تفصیلات بھی بتائیں۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ انکی ماضی کی زندگی میں انکے پاس ہر چیز تھی، عزت، دولت اور شہرت سب کچھ اور جو چاہے وہ کرسکتی تھیں مگر ایک چیز کی کمی تھی یعنی دلی  سکون نہیں تھا۔ثنا مستقل حجاب پہننے سے متعلق بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں  اور انہوں نے بتایا کہ وہ شوبز چھوڑنے سے پہلے  کئی کئی  روز تک ڈپریشن میں رہیں جبکہ  پھر وہ وقت  بھی آیا جب اللہ کا پیغام اور اسکی علامات ملنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یوٹیوبر زید علی خوفناک حادثے کا شکار، دعاؤں کی درخواست کردی

ثنا خان نے انکشاف کیا کہ 2019 کے ماہ رمضان کے بارے میں مجھے آج تک یاد ہے کہ مجھے خواب و خیال میں ایک قبر دکھا کرتی تھی جو جلتی ہوئی تھی اور میں خود کو اس قبر میں پاتی تھی جس پر میں نے محسوس کیا کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے مجھے تبدیلی  کیلئے  ملاہے اور میر ی زندگی  کا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا، اس کی وجہ سے میں فکر مند ہوں۔

سابقہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ اگلی صبح جو کہ میری سالگرہ کا دن تھا اور میرے پاس گھر پر کافی سکارف تھے جو کہ میں نے پہلےسے  خرید رکھے تھے اسے نکال کر پہنا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی حجاب نہیں اتاروں گی۔

Related Posts