کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل 29 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ بھر سمیت کراچی میں بھی آج سے 3 روز تک بارشوں کا امکان ہے جو کہ 29 جولائی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں بارش، فلائٹ آپریشن معطل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ کا خدشہ ہے جبکہ دادو، جامشورو میں بڑا سیلانی ریلہ آنے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش کے باعث سیسنا طیاروں کی فلائنگ معطل ہوگئی ہیں۔

بارش کے باعث کراچی میں فلائنگ اسکولز مشکلات کا سامنا ہے، تمام فلائنگ اسکولز کے چھوٹے جہاز پارک کردیئے گئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بارش کے موسم کے دوران سیسنا سمیت دیگر چھوٹے طیاروں کو کپتانوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹس کو حد نگاہ میں کمی کے باعث مشکلات ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی پرواز 30 پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں جبکہ سب سے زیادہ 10 منسوخ پروازیں پی آئی اے کی تھیں۔

Related Posts