فل کورٹ نہ بنا تو کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، وزیر داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ سپریم کورٹ نے فل بینچ تشکیل نہیں دیا تو بائیکاٹ کریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عدالت نے ماضی میں قرار دیا تھا کہ پارٹی کو ہدایات سربراہ دیتا ہے، سپریم کورٹ منحرف ارکان کی اپیلیں بھی سنے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں (ق) لیگ کے ممبران ووٹ کاسٹ کرنا نہیں چاہتے تھے، فُل کورٹ پر تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کا اتفاق رائے ہے، فُل کورٹ سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ سپریم کورٹ نے فل بینچ تشکیل نہیں دیا تو بائیکاٹ کریں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کو سزا سنائی گئی تو اس فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی، بینچ میں شامل 5 جج صاحبان نے کہا پارٹی میں سب سے مضبوط عہدہ پارٹی سربراہ کا ہوتا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کی ایسی تشریح کر دی گئی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے، چوہدری شجاعت کی ہدایت پر ان کے 2 ایم این ایز حکومتی اتحاد میں ہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جو 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے ان پر بھی بات کرنا ہو گی۔

Related Posts