کراچی میں آج بھی بارش جاری، گرین بس سروس معطل، وفاق کا بھی تعطیل کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آج بھی بارش جاری، گرین بس سروس معطل، وفاق کا بھی تعطیل کا اعلان
کراچی میں آج بھی بارش جاری، گرین بس سروس معطل، وفاق کا بھی تعطیل کا اعلان

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، گرین بس سروس معطل کردی گئی جبکہ سندھ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسلسل بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں بشمول شارعِ فیصل، لیاقت آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، ائیرپورٹ، نارتھ کراچی، لانڈھی اور کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

تاجروں کے بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کا نفاذ مسترد

محکمۂ موسمیات نے آج دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی، تاہم بارش آج صبح کے وقت سے ہی زور و شور سے جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی بوندا باندی اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ 26 جولائی کی شب تک جاری رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 30 جولائی سے بارش کا ایک اور سسٹم بھی سندھ میں ڈیرے ڈال سکتا ہے۔ کے الیکٹرک نے حفاظتی انتظامات کے نام پر 180 فیڈرز بند کرنے کا اعلان کردیا جس سے شہریوں کو لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سامنا ہے۔

مسلسل تیز بارش کے باعث لانڈھی، کورنگی اور قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ کئی علاقوں میں گٹر ابلنے کے باعث سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ انڈر پاسز پانی سے بھر گئے۔ ملیر ریور برج میں گہرا شگاف ہوگیا۔

حکام نے گرین لائن بس سروس آج بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کی شب بھی مقررہ وقت سے قبل ہی گرین بس بند کردی گئی تھی۔ شدید بارش کے پیشِ نظر سندھ حکومت کے بعد وفاقی حکومت نے بھی کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں اپنے دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا۔

بارش کے باعث نجی و سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے۔ وفاقی کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں وفاقی حکومت کے دفاتر میں عام تعطیل ہے تاہم ضروری سروسز سمیت رین ایمرجنسی میں کام کرنے والے دفاتر کھلے رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

 

Related Posts