پہلے پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت، پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلے پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت، پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا
پہلے پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت، پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

پہلے پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گیا ہے جہاں شعبۂ صحت کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صحت کے شعبے میں پاک امریکا دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کیلئے آج واشنگٹن میں پہلی بار دونوں ممالک کے مابین ہیلتھ ڈائیلاگ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کا ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس

ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے پاکستان کا 4 رکنی وفد وفاقی وزیرِ قومی صحت عبدالقادر پٹیل کی قیادت میں واشنگٹن پہنچا ہے۔ پاکستانی سفیر سردار مسعود خان اور دیگر سفارتی حکام بھی وفد کا حصہ ہیں۔

آج امریکی محکمۂ خارجہ میں امریکا پاکستانی وفد کی میزبانی کررہا ہے۔ پاکستان اور امریکا صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی مضبوطی کیلئے جامع ایجنڈے پر دن بھر گفت و شنید کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام اور پاکستان کے دیگر ماہرین بھی مختلف اجلاسوں میں عملی طور پر شریک ہوں گے۔ شرکاء ہیلتھ ڈائیلاگ کے 7 سیشنز میں اہم امور پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔

شعبۂ صحت کے جن امور پر گفتگو ہوگی ان میں پاکستان سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا قیام، عالمی صحت کی حفاظت، بچوں کو لگائے جانے والے حفاظتی ٹیکے، کورونا اور زچہ و بچہ کی صحت شامل ہیں۔

اس دوران غیر متعدی امراض پر بھی سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈائیلاگ پاک امریکا قریبی تعلقات کی ایک مثال ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔

Related Posts