عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ اگر 30 اگست سے پہلے ملک سے متعلق اہم فیصلے نہ ہوئے تو پھر شاید کوئی بھی ملک نہ چلا سکے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ باقی رہ گیا ہے، آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے، سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی، 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔
ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کےلیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے۔سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لےکرجارہاہے۔30اگست سےپہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گےورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے، ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکتوبر نومبر میں ہر صورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑ لے، حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کر لے، پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم CDAکا چئیرمین رہ جائے گا۔
اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے۔ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔اکتوبر،نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑلے۔حمزہ اور شھباز اپنا سامان پیک کرلے۔پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم CDAکا چئیرمین رہ جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 24, 2022