نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کو مبینہ طور پر ذات پات کے تعصب میں مبتلا ہونے کے باعث نظر انداز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے متعلق ویڈیو بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے شیئر کی جسے دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد نے لائیک اور ری ٹویٹ کردیا۔
ایران میں سیلاب سے تباہی، 18افراد جاں بحق
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے دلت ذات سے تعلق رکھنے والے صدر رام ناتھ کووند وزیر اعظم نریندر مودی سے مصافحے کیلئے آگے بڑھتے ہیں اور ان کے آگے ہاتھ جوڑتے ہیں تاہم نریندر مودی صدر کی طرف دیکھنا تک گوارا نہیں کرتے۔
ملک سے باہر امن اور جنگ کے مضمون پر تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے دلت صدر کو نظر انداز کرتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھنے کو ترجیح دی۔
India’s Prime Minister ignores country’s ‘Dalit’ President and prioritizes the camera! pic.twitter.com/q8BvAX0Vxk
— Ashok (@ashoswai) July 23, 2022