قتل کی دھمکیاں، سلمان خان نے اسلحہ لائسنس کے لئے درخواست جمع کرادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قتل کی دھمکیاں، سلمان خان نے اسلحہ لائسنس کے لئے درخواست جمع کرادی
قتل کی دھمکیاں، سلمان خان نے اسلحہ لائسنس کے لئے درخواست جمع کرادی

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان المعروف (دبنگ خان) نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنی جان کے خدشات کے پیش نظر اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دے دی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار نے ممبئی پولیس کے کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی اور اپنے ذاتی تحفظ کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست جمع کروائی۔

دبنگ خان کی جانب سے اسلحے کے لائسنس کیلئے درخواست کا فیصلہ گزشتہ ماہ انہیں ان کے والد سلیم خان کے نام موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:رنویر سنگھ کا نیا فوٹو شوٹ، انٹرنیٹ پر صارفین برس پڑے

یاد رہے کہ بالی وڈ کے مشہور اداکارسلمان خان اور ان کے والد کو گزشتہ ماہ ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا، جس میں تحریر تھا کہ ‘ تمہارا حال سدھو موسے والا جیسا کر دوں گا’۔سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی مزید بڑھادی گئی تھی۔

Related Posts