کوٹ مٹھن:وین ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، کوٹ مٹھن پولیس نے خاتون مسافر کی رپورٹ پر وین ڈرائیور کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیچا وطنی کی 35 سالہ شکایت کنندہ نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بتایا کہ کوٹ مٹھن میں رہنے والے اپنے شوہر سے اس کے اختلافات تھے، وہ ملتان سے اپنے بیٹے کو اس کے باپ کے حوالے کرنے آئی تھی۔
خاتون نے اپنے بیٹے کو وین ڈرائیور کے حوالے کر کے اکیلے بھیجنے کی کوشش کی لیکن اس کا بیٹا رونے لگا، جس پر وہ ہچکچاتے ہوئے قصبے کی طرف چلی گئی۔
شکایت گزار نے بتایا کہ وین رات ساڑھے دس بجے کوٹ مٹھن پہنچی جہاں اس نے بیٹے کو اس کے باپ کے حوالے کیا، جس نے بیٹے کو کوٹ مٹھن میں ویگن اسٹینڈ پر وصول کیا اور چلا گیا۔
بعدازاں وین ڈرائیور نے خاتون کو اکیلا پا کر بتایا کہ ملتان جانے والی بس صبح تک دستیاب نہیں ہوگی اور اسے راجن پور میں اپنی بہن کے گھر رات گزارنے کی پیشکش کی۔
مزید پڑھیں:مظفرگڑھ میں خاتون کا قتل، جسم کے ٹکڑے کرکے لاش جلادی گئی