حمزہ شہباز شریف نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ شہباز شریف نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھالیا
حمزہ شہباز شریف نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھالیا

لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا اس موقع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:

جو کچھ ہوا، اس پر حیران ہوں، عمران خان، احتجاج کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے شروع ہوا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کرایا۔

ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک زرداری سب پہ بھاری، بلاول بھٹو کی ٹوئٹ

تاہم، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے ق لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اس خط کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جتنے بھی ووٹ ق لیگ کے کاسٹ ہوئے ہیں وہ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

Related Posts