ورلڈ ایتھلیٹکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
ارشد ندیم نے گروپ بی کوالیفائنگ راونڈ میں 81.71 میٹر تھرو کی جو تیسری باری میں سب سے بہترین تھی۔ ارشد ندیم کو فائنل کوالیفائی کرنے کے لیے ٹاپ 12 میں آنا لازمی تھا۔
ارشد ندیم نے مجموعی طور پر نویں نمبر پر جبکہ اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
ان کی پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر کی تھی جب کہ تیسری باری میں وہ جویلین 81.71 میٹر پھینکنے میں کامیاب رہے۔