پہلی پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دُنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما کا اعزاز، ثمینہ بیگ نے کے ٹو کی چوٹی سر کر لی
پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما کا اعزاز، ثمینہ بیگ نے کے ٹو کی چوٹی سر کر لی

اسکردو: پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ملک کی پہلی اور دُنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے آج صبح پونے 8 بجے کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جس کے بعد ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے عرفان محسود کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ 

دُنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو اپنی بلندی کے ساتھ ساتھ کوہ پیمائی کے نقطۂ نگاہ سے مشکل ہدف سمجھا جاتا ہے جسے سر کرنے کے دوران پاکستان سمیت مختلف ممالک کے متعدد کوہ پیما اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

آج صبح کے ٹو سر کرنے والی 7 رکنی پاکستانی مہم جو ٹیم میں ثمینہ بیگ واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جن کے ہمراہ عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، حسین سدپارہ اور وقار علی نے بھی کے ٹو کی چوٹی سر کی۔

واضح رہے کہ ثمینہ بیگ نے پہاڑوں کی گود میں آنکھ کھولی۔ ان کا تعلق گلگت بلتستان کے ایک ایسے گاؤں سے ہے جو بیرونی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ انہوں نے 21 سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کیا تھا۔ 

Related Posts