لاہور کی عدالت کا دعا زہرا کو دار الامان بھیجنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دعا زہرہ نے جوڈیشل  مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں درخواست کی کہ اُسے دارالامان بھیج دیا جائے، جس پر عدالت نے دعا زہرہ کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا زہرہ کی نئی میڈیکل رپورٹ پر والد کا بیان سامنے آگیا

عدالت میں بیان دیتے ہوئے دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ مجھے گھر والوں اور رشتے داروں سے جان کا خطرہ ہے، لہٰذا مجھے دارالامان بھیج دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دعا زہرہ خدشات کا اظہار کرچکی ہے کہ اسے جان سے مارے جانے کا خوف ہے۔

اپنی حالیہ درخواست میں بھی دعا زہرہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اُسے جان کا خطرہ لاحق ہے، لہٰذا اسے دارالامان منتقل کردیا جائے۔

دعا زہرہ کی درخواست سننے کے بعد عدالت نے اُسے لاہور کے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Posts