لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں، عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 17, 2022
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے، جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے، انشائاللّہ خیر ہو گی۔
مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات میں برتری، عمران خان کی وکٹری اسپیچ کی تیاریاں