ملک ملک شدید گرمی، یورپ موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک ملک شدید گرمی، یورپ موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا
ملک ملک شدید گرمی، یورپ موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا

پیرس: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی اور جنگلات میں آتشزدگی سمیت دیگر اہم عوامل ہیں۔ یورپ میں شدید گرمی کے باعث درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس، اسپین، پرتگال، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں شدید گرمی کا موسم طوالت اختیار کر گیا۔ یورپ کے شہر، جنگل، جانور اور انسان شدید گرمی سے بری طرح سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حرمین شریفین میں نماز کیلئے پرمٹ کی شرط 

جنگلات میں آتشزدگی، شدید پیاس اور خشک سالی سمیت دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں۔ یورپ کے بعض ممالک میں درجۂ حرارت ریکارڈ حد تک بڑھ گیا۔ پیر اور منگل کو برطانیہ کا درجۂ حرارت 41  ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

آسٹریلیا کی طرح پرتگال، فرانس اور اسپین کے جنگلات میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید گرمی سے آگ لگ گئی اور ہزاروں ایکڑ جنگلی رقبے پر موجود درخت جل کر راکھ ہو گئے۔

شدید گرمی کا شکار اسپین گرمی کی دوسری لہر کا شکار ہے جو 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران بھی گرمی کی طویل لہر آئی تھی۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور موسمیاتی تبدیلیاں نوعِ انسانیت کو کاربن کے اخراج اور ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر مسائل کے حل کی دعوت دے رہی ہیں۔ اگر ہم نے ان مسائل پر قابو نہ پایا تو شدید درجۂ حرارت کے اثرات کئی دہائیوں تک دور نہیں ہوسکیں گے۔ 

Related Posts