شازیہ مری بے نظیر انکم سپورٹ بورڈ کی چیئرپرسن مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شازیہ مری بے نظیر انکم سپورٹ بورڈ کی چیئرپرسن مقرر
شازیہ مری بے نظیر انکم سپورٹ بورڈ کی چیئرپرسن مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی وزیرِ سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت شازیہ عطا مری کو بی آئی ایس پی (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) بورڈ کی چیئرپرسن مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شازیہ مری کی بطور سربراہ بی آئی ایس پی بورڈ تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جن کی حیثیت بورڈ کی نگراں سربراہ کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

بینظیر پروگرام سے نکالے گئے نام دوبارہ شامل کرنیکا اعلان

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت شازیہ عطا مری بی آئی ایس پی بورڈ کی باقاعدہ چیئر پرسن کی تقرری تک بورڈ کی سربراہی کریں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ سماجی تحفظ شازیہ مری نے سابقہ حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی سے نکالے گئے نام دوبارہ شامل کرنیکا اعلان کردیا۔

آج سے 3 ماہ قبل شازیہ مری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ساڑھے 8 لاکھ کارڈز بند کر دیئے تھے ان کارڈز کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔ متاثرین اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھجیں ،انشاللہ جلد کارڈ بحال ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سال 2019 میں ملک بھر میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد مبینہ طور پر کرپشن کو کم کرنا بتایا گیا۔

Related Posts