امیگریشن حکام نے سری لنکن صدر کے بھائی کو فرار ہونے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیگریشن حکام نے سری لنکن صدر کے بھائی کو فرار ہونے سے روک دیا
امیگریشن حکام نے سری لنکن صدر کے بھائی کو فرار ہونے سے روک دیا

کولمبو: سری لنکا کے امیگریشن حکام نے سری لنکن صدر کے بھائی اور سابق وزیرِ خزانہ باسل راجا پاکسے کو ملک سے فرار ہونے سے روک دیا جبکہ آخری سانسیں لیتی سری لنکن معیشت کے باعث حکمرانوں کے خلاف عوامی غم و غصے میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہریت رکھنے والے سابق وزیرِ خزانہ کہاں فرار ہونے کا ارادہ رکھتے تھے، یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا۔ باسل راجا پاکسے نے اپریل کے اوائل میں ہی وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم اس وقت تک پانی سر سے گزر چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نائیجیریا، اغوا کیے گئے پاکستانی ڈاکٹر کو رہائی مل گئی

اپریل سے پہلے سے ہی سری لنکا کے عوام ایندھن، خوراک اور دیگر ضروریات پورا نہ ہونے پر سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ سابق وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں اپنی نشست جون میں چھوڑی۔ بدھ کے روز صدرِ مملکت گوٹابایا راجا پاکسے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

ہفتے کے روز ہزاروں مظاہرین نے صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول کر صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ جمعہ کے بعد سے صدرِ مملکت نہ تو کسی عوامی اجتماع میں نظر آئے، نہ ہی کسی کو یہ معلوم ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں جبکہ عوام میں اشتعال بڑھ رہا ہے۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے افسران نے کولمبو ائیرپورٹ کے وی آئی پی ڈپارچر لاؤنج میں باسل راجا پاکسے کو فرار ہونے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ ملک میں بد امنی کے پیشِ نظر امیگریشن حکام پر زبردست دباؤ ہے کہ وہ حکمرانوں کو ملک سے فرار نہ ہونے دیں۔ 

Related Posts