وزیر اعظم کا شاہ بحرین کو فون، عید کی مبارکباد دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 وزیراعظم شہباز شریف نے مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارک باد دی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق  وزیراعظم نے مملکت بحرین کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں ںے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قریبی تعلقات نے مختلف شعبوں بالخصوص دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں گہرے دو طرفہ تعاون کے اہم مواقع فراہم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

وزیراعظم کی جانب سے عید کی پرتپاک مبارک باد کا جواب دیتے ہوئے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لیے باہمی تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ ایمان، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔

Related Posts