چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے ہمارے خلاف کیسز بنائے گئے، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے ن لیگ کے رہنماؤں پر کیسز بنائے گئے۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر کردارکشی کی گئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کے ذریعے نیب سے اپنی کابینہ کے کیسز بند کروائے گئے اگر یہ بلیک میلنگ نہیں ہوتی تو عمران خان کی آدھی کابینہ جیل میں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، جاوید اقبال کے خلاف تحقیقات کا حکم

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری ایک سال کی کارکردگی عمران خان کے4 سال پر بھاری ہوگی ہم عوام سے ایک سال بعد اپنی کارکردگی پر ووٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ کی گہرائی اتنی کم ہوگئی کہ کوئی بڑا جہاز لنگر اندازنہیں ہوسکتا، اربوں روپے خرچ کرکے بندرگاہ کی صفائی کررہے ہیں تاکہ بڑے جہاز آسکیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکومت میں آنے سے قبل ملکی خزانہ خالی ہوچکا تھا ، غریب آدمی ایک کارڈ لے کرمختلف جگہوں پر دھکے کھاتارہا، معیشت کا پہیہ چلے گا تو روزگار بھی پیدا ہوگا اور معیشت سنبھل جائے گی تو عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ پاکستان کی ماں ہے اور ماں کبھی اپنے بچے کو قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتی، پاکستان 6سے8ماہ میں اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایسے معاشی خطرات سقوط ڈھاکہ اورایٹمی دھماکوں کے بعد بھی نہیں تھے، سابقہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو نصف کیا، عوامی مفاد کے منصوبوں کی فنڈنگ جاری کریں گے۔

Related Posts