بجلی کی قیمت پھر بڑھا دی گئی، عوام پر 39 ارب کا اضافی بوجھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا جس سے عوام پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے، عوام پر یہ بوجھ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا اور نرخوں میں اس اضافے سے عوام پر بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیشنل پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کے لیے کی جائے گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related Posts