ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
دوسری جانب جاپان کی حکومت کا مؤقف ہے کہ افسوسناک واقعے کی تفتیش کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے جبکہ اعلیٰ حکام جلد میڈیا کو سابق وزیراعظم کے متعلق بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم بورس جانسن عہدے سے مستعفیٰ، اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ پہلا امیدوار سامنے آگیا