ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ
ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 1 عشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33 عشاریہ 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے پانچ اشیا سستی، سولہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:

عید الاضحیٰ قریب، دکانداروں نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیٹرول چھ عشاریہ 36 فیصد اور ڈیزل پانچ عشاریہ 06 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی 2 عشاریہ 33 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ ایک عشاریہ 64 فیصد اور آلو دو عشاریہ 57 فیصد مہنگا ہوا جبکہ لہسن کی قیمت میں پانچ عشاریہ 06 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے آٹا، دال چنا، دال مسور، انڈے، دہی چاول، چینی، دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے ٹماٹر، پیاز،دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

Related Posts