کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کر لیا جبکہ قیمت میں یہ اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کیا گیا ہے۔
سی پی پی اے نے7روپے96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے27 جون کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔
کرپٹو مارکیٹس نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی
نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر بینک کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اسٹیٹ بینک عید کی تعطیلات کے سلسلے میں 8 سے 12 جولائی تک 5 روز کے لیے بند رہے گا۔
اسٹیٹ بینک کی تمام برانچز اور دفاتر عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں بند رہیں گے۔