ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا
ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

کرناٹک: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ امریکی سوشل میڈیا جائنٹ ٹوئٹر نے ریاست کرناٹکا کی عدالت میں حکومت کی اس دھمکی کے خلاف درخواست دائر کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کمپنی (ٹوئٹر) نے بھارتی قوانین کے تحت مواد ہٹانے پرعمل درآمد نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ٹوئٹر کو بھارتی حکومت کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا تھا، جس میں حکومتی احکامات تسلیم کرتے ہوئے مبینہ طورپر قابل اعتراض مواد کو ہٹانے سے ناکامی پرسنگین نتائج بھگتنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

ٹوئٹر کی جانب سے حکومت مخالف درخواست دائر کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی وفاقی وزیر برائے مواصلات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تمام غیر ملکی انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کو بھارتی قوانین پر عمل درآمد لازمی کرنا ہوگا۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ ٹوئٹرکو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پرمواد کو ہٹانے اور اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی حکومتی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک ایران دوطرفہ تجارتی ہدف بڑھانے پر اتفاق

خط میں مزید کہا گیا تھا کہ بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت حکومت کو ایسا تمام آن لائن مواد کو بلاک کرنے کی اجازت ہے جس سے ریاست اورعوام کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوں۔

ذرائع کے مطابق ٹوئٹر نے ’دھمکیوں کی شدت‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ قوانین پرعمل درآمد میں ناکامی پرمجرمانہ مقدمہ چل سکتا ہے۔

معلوم رہے کہ ٹوئٹر اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان جنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔ ماضی میں بھی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا جائنٹ کو عوامی مفاد میں مواد ہٹانے اور اکاؤنٹس بلاک کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ ان میں ایسے اکاؤنٹ بھی شامل تھے جن میں گزشتہ سال کسانوں کی جانب سے ہونے والے بڑے احتجاج اور کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

کسانوں کے احتجاجا کے دوران ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی جانب سے قانونی نوٹس دیے جانے کے بعد تقریباً 250 اکاؤنٹس کو بلاک کردیا تھا۔

 

Related Posts