کوئٹہ آفت زدہ، بلوچستان میں بارش اور سیلابی ریلے، اموات 39ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے
بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا جبکہ صوبے میں بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات کے دوران اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں آج مسلسل تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلابی ریلوں اور طوفانی بارش سے 250 کے قریب گھر متاثر ہوئے ہیں۔ ژوب میں ولہ ڈیم ٹوٹ گیا۔ مقامی آبادی ڈیم سے بہہ نکلنے والے پانی میں گھر گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کے الیکٹرک کی لاپرواہی ، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

رکنی میں مسلسل پانی جمع ہونے کے باعث ڈیم بھر گیا جس کے بعد پانی نیشنل ہائی وے پرآگیا۔ خضدار اور کوہلو کے ندی نالوں میں بھی بارش کے باعث طغیانی ہے۔ نال میں رابطہ سڑک پانی میں بہہ گئی۔ صوبے میں سیلابی ریلوں سے متعدد علاقے متاثر ہوئے۔ 

گزشتہ روز سے لے کر اب تک کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہو گئے۔ درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 39 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ شدید بارش کے باعث سب سے زیادہ ہرنائی، پشین، ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے علاقے متاثر ہوئے۔ خشنوب، قمر الدین اور مسلم باغ میں سیلابی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

متعدد دیہات میں رات کے وقت سیلابی ریلے داخل ہو گئے جبکہ خشنوب کا رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ ریسکیو اہلکار متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ مسلم باغ سول ہسپتال بارش کے پانی سے بھر گیا۔

Related Posts