صدر نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دے دی
صدر نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری آج دی۔ نئے ایڈیشنل ججز جلد اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں شدید بارش، حادثات میں13افراد جاں بحق

بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز میں 3 ایڈووکیٹس بھی شامل ہیں۔ صدر نے ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی اور ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

ایڈووکیٹ گل حسن ترین، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ صدرِ مملکت نے مجموعی طور پر 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں حالیہ شدید بارش کے باعث مختلف حادثات کے دوران 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

 بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ متعدد شہروں میں آج مسلسل دوسرے روز مون سون کی بارشیں جاری ہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

Related Posts