کراچی: پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کے ذخائر کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرپلس چینی کے ذخائر کے حوالے سے کامرس منسٹری کے اعداد و شمارحقائق سے منافی ہیں، ملک میں اس وقت 2 ملین ٹن چینی کے فاضل ذخائر موجود ہیں۔
ترجمان کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد میں تاخیر سے پاکستان کو 2017 والی صورتحال میں دھکیلا جارہا ہے، اگر حکومت نےاکتوبرکے بعد چینی کی برآمدکا فیصلہ کیا تو یہ شوگر انڈسٹری کیلئے سود مندثابت نہیں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں نجی گندم کی نقل وحمل پر پابندی نہ لگائی جائے کیونکہ اِس سے گندم کا نیا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا