ملک بھر میں ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل
ملک بھر میں ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہم ملک بھر میں ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ حکومت زچہ و بچہ کی صحت کیلئے بھی اقدامات یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کے پاکستان میں نمائندے نے وفاقی وزیرِصحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا  کا خدشہ،  این سی او سی کی تشکیلِ نوکردی گئی

ملاقات کے دوران وفاقی اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ افتخار شلوانی بھی موجود تھے۔ وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے یونیسیف نمائندہ برائے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ زچہ بچہ کی صحت کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے دور میں این سی او سی کی سربراہی اسد عمر کو سونپی گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو این سی او سی کا سربراہ بنا دیا۔

وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ ماہ این سی او سی کو اپنی کارروائیوں میں توسیع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابقہ حکومت نے این سی او سی  کو ختم کردیا تھا۔

 

Related Posts