پاکستانی باڈی بلڈر کا اعزاز، اوصف یعقوب نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی باڈی بلڈر نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی
پاکستانی باڈی بلڈر نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی باڈی بلڈر اوصف یعقوب نے امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی مسل مینیا ورلڈچیمپئن شپ جیت لی۔

اپنے ایک انٹرویو میں اوصف یعقوب نے کہا کہ بھارت، ملیشیا سمیت پوری دنیا سے لوگ مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے آئے تھے، مگر اللہ کا شکر ہے کہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2018ء میں مسل مینیا ایشیا جیتی تھی اور اب ورلڈ چیمپئن بنا ہوں، میرا اگلا ہدف آئی ایف بی پی پرو ہے جس کے لیے تیاری کررہا ہوں۔

اوصف یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ باڈلی بلڈنگ ایک مشکل کھیل ہے، اس میں آپ کوئی بریک نہیں لے سکتے، خاص طرزِ زندگی اپنانی پڑتی ہے، میں 12 سال سے محنت کررہا ہوں، اِس میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا کا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی ہٹانے کا فیصلہ

علاوہ ازیں اوصف یعقوب نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ باڈی بلڈنگ کو بھی ایسے ہی سپورٹ کرے جیسے کرکٹ کو کرتی ہے۔

Related Posts