کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران آخری گھنٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور مالی سال 22 کے آخری تجارتی سیشن میں 243.1 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کا اختتام 243.1 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41,540.83 پوائنٹس پر ہوا۔
کیمیکل، آئل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے شعبوں میں معمولی فروخت دیکھی گئی۔ دوسری طرف، تیل اور گیس کی تلاش، کھاد، آٹوموبائل، اور سیمنٹ کے حصے سبز رنگ میں بند ہوئے۔
مزید پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا