پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انھیں ایک ثقافتی ٹوپی پہنے دیکھا جاسکتا ہے ۔
مذکورہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ بات کو درگزر کرنا بہت بڑی طاقت ہوتی ہے، واضح رہے کہ اداکار ہ کے کپیشن کے بارے میں اکثر لوگوں کاخیال ہے کہ انہوں نے اِس کیپشن سے اُن لوگوں کو جواب دیا ہے جو اُن کی طلاق کے بارے میں خبریں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں تاہم ان خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے بعدازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا ہے۔