ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، شہری کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، شہری کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں؟
ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، شہری کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں؟

پاکستان کے بیشتر شہروں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

ملک میں بارشوں کے آغاز سے جہاں شہری گرمی ختم ہونے کی امید کررہے ہیں، وہیں پی ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کے آغاز سے قبل اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

شہری کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں؟

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے تاکہ وہ کسی بھی قسم کے بڑے حادثے یا نقصان سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

حکام کے مطابق اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں پر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے تو ایسے میں آپ کو پہلے سے ہی اِن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرلینا چاہیے۔

گھر میں یہ کام کرلیں

حکام کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے آپ اپنے گھر کو محفوظ بنائیں ، گھر کی ضروری اشیاء جو کہ نیچے رکھی ہوئی ہیں انھیں اونچا کرکے نصب کردیں جس سے اُن اشیاؤں کے پانی میں بھیگنے کاخطرہ کم ہوجائے گا۔خاص طور بجلی کی تمام وائرنگ کو ٹھیک کرلیں، اُن میں اگر کوئی نقص ہے تو وہ دور کردیں۔

گھر کی ایسی تمام اشیاء جوکہ مہنگی ہیں اور جن کے خراب ہونے کا زیادہ خدشہ ہے ، اُن کو یا تو اونچائی پر رکھ دیں یا پھر گھر کی دوسری منزل پر شفٹ کردیں۔

گھریلو اشیاء کو محفوظ کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے آپ اپنے گھر کو محفوظ بنائیں، گھر کی ضروری اشیاء جو کہ نیچے رکھی ہوئی ہیں انھیں اونچا کرکے نصب کردیں جس سے اُن اشیاؤں کے پانی میں بھیگنے کاخطرہ کم ہوجائے گا۔

خاص طور بجلی کی تمام وائرنگ کو ٹھیک کرلیں، اُن میں اگر کوئی نقص ہے تو وہ دور کردیں۔ گھر کی ایسی تمام اشیاء جوکہ مہنگی ہیں اور جن کے خراب ہونے کا خدشہ ہے، اُن کو یا تو اونچائی پر رکھ دیں یا پھر گھر کی دوسری منزل پر شفٹ کردیں۔

گھر میں پانی جمع نہیں ہونے دیں

ماہرین نے کہا ہے کہ گھر کے ایسے تمام مقامات جہاں پر پانی کھڑا ہوتا ہے، وہاں پر اگر کوئی نالی ہے تو اُسے کھول دیں، اِس سے پانی گھر سے باہر نکلنے میں آسانی ہوگی۔

گھر میں پانی آنے سے روکنے کیلئے کوئی ایسی محفوظ باڑ بنائیں جس سے پانی گھر کے اندر نہیں آسکے۔

نقل مکانی کرلیں

اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کسی بھی طور پر بارش کے پانی کو گھر میں جمع ہونے سے نہیں روک سکتے ایسے میں آپ کوگھر کی تمام اشیاء کو اونچائی پر منتقل کرنے کے بعد اُس علاقے سےنقل مکانی کرلینی چاہیے۔ یہ سب سے زیادہ محفوظ طریقہ ہے کیونکہ کھڑے پانی سے عمارتوں کو خطرات لاحق ہونے کے علاوہ بجلی کے کرنٹ وغیرہ لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

بارش کے دوران گھر سے باہر کیسے نکلیں؟

ایسے علاقوں میں جہاں پر اربن فلڈنگ ہوتی ہے وہاں پر آپ کو گھر سے باہر نکلتے وقت ان چند احتیاطی تدابیر کو ضرور اختیار کرنا چاہیے۔

‘ہاتھ میں کوئی ٹھوس چیز رکھیں عموماً ایک چھڑی جو کہ بزرگ افراد استعمال کرتے ہیں فائدہ مند رہتی ہے۔اس سے آپ کو سہارا بھی رہے گا اور سڑک پر کسی گڑھے کی نشاندہی کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

خراب موسم میں ہمیشہ پاؤں میں ایسے جوتے پہنیں جو کہ پانی سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوں۔

اربن فلڈنگ کے دوران کار یا بائیک میں سفر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ یہ عموماََ پانی میں بند ہوجاتی ہیں جس سے مشکلات میں اضافہ ہوگا بلکہ کوشش کرنی چاہیے کہ خراب موسم میں گاڑی کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کرکے خود کسی شیلٹر کے نیچے کھڑے ہوجائیں اور موسم کے ٹھیک ہونے کا انتظار کریں۔

اپنے سامان کی حفاظت کریں

اپنے پاس ہمیشہ ایسی پلاسٹک کی تھیلی ضرور رکھیں جس میں پانی اندر نہیں جاسکے اوراُس تھیلی میں اپنا ایسا سامان رکھیں جو کہ قیمتی ہو، جیسے لیپ ٹاپ، موبائل، پیسے اور دستاویزات۔

بلاضرورت گھر سے باہر نہیں نکلیں

جب شہر میں شدید بارش ہورہی ہو اور ساتھ میں بجلی بھی چمک رہی ہو ایسے میں بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیےکہ گھر میں ہی رہیں کیونکہ ایسے موسم میں بجلی کا کرنٹ بھی لگ سکتا ہے یا پھر درخت یا کوئی اور کھمبا بھی گرسکتا ہے۔

دوسری جانب جب سڑکوں پر پانی جمع ہوتا ہے تو کسی گڑھے کا بھی اندازہ نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے گڑھے میں گرنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

Related Posts