ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری، کراچی سراپا احتجاج، کے الیکٹرک آفس پر پتھراؤ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری، کراچی سراپا احتجاج، کے الیکٹرک آفس پر پتھراؤ
ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری، کراچی سراپا احتجاج، کے الیکٹرک آفس پر پتھراؤ

اسلام آباد: کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر مختلف شہر بالخصوص کراچی سراپا احتجاج ہے، مظاہرین نے کے الیکٹرک آفس پر دھاوا بول دیا اور پتھراؤ بھی کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 9 ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ ہے۔ کراچی میں 8 سے 12 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹوں تک جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 9000میگاواٹ کے لگ بھگ

لاہور میں 7 سے 10 گھنٹوں تک بجلی کا غائب رہنا ممعول بن گیا۔ پشاور میں بھی 8 سے 10 گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہر بھی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔

حال ہی میں کراچی کے شہریوں نے 14 مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ رات گئے گلشنِ معمار، ڈائمنڈ سٹی میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مشتعل شہریوں نے کے الیکٹرک کے آفس پر دھاوا بول دیا جبکہ آفس پر پتھر بھی برسائے گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح 8 بجے سے رات تک ہمارے علاقے میں بجلی نہیں۔ کے الیکٹرک والے کہتے ہیں کہ تکنیکی خرابی اور مینٹیننس کی وجہ سے بجلی بند کردی گئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

Related Posts